لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایک تازہ سروے کے مطابق 64 فیصد امریکی ’مظاہرین سے ہمدردی رکھتے ہیں‘ جبکہ 27 فیصد ان مظاہروں کے حامی نہیں ہیں اور 9 فیصد کا جواب ہاں میں تھا نہ نفی میں۔
یہ سروے خبر رساں ادارے رائٹرزنے پیر اور منگل کے روز امریکہ میں کروایا۔
رائٹرز کے مطابق 55 فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جارج فلوئڈ کی ہلاکت کے خلاف شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے ساتھ مناسب انداز میں نہیں نپٹا جبکہ 39 فیصد صدر ٹرمپ کی حکمت عملی سے مطمئن ہیں۔
رائٹرز کی جانب سے کروائے گئے ایک اورجائزے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کو اس وقت عوامی رائے عامہ میں دس پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔