لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکہ سے تعلق رکھنے والے ٹیلی ویژن پر گیم شوز کی میزبانی کرنے والے ایک معروف میزبان چک وولری (Chuck Woolery) نے 12 جولائی کو ایک ٹویٹ میں کرونا کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا مگرچک وولری کو ایک دن بعد ہی شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے اپنے بیٹے کو کرونا ہو گیا۔
اپنے ٹویٹ میں وہیل آف فارچون (Wheel of Fortune) اور لو کونیکشن (Love Connection) جیسے پروگراموں کی میزبانی کرنے والے چک وولری نے کہا تھا: ”کرونا جھوٹ کا زبردست پلندہ ہے جو سی ڈی سی، میڈیا، ڈیموکریٹس اور ڈاکٹروں نے پھیلایا ہے“۔
ان کی اس سازشی تھیوری کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ری ٹویٹ کیاتھا۔
اگلے ہی روز چک وولری نے نیا ٹویٹ کیا اور کہا کہ ان کے اپنے بیٹے کو کرونا ہو گیا ہے، کرونا ایک حقیقت ہے۔ بدھ کے روز چک وولری نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ ہی ڈی ایکٹیویٹ کر دیا۔
ٹرمپ نے البتہ بیٹے کی بیماری والے پیغام کو ری ٹویٹ نہیں کیا۔