خبریں/تبصرے

کرونا کا مذاق اڑانے والے برازیل کے صدر کو کرونا ہو گیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کرونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ان کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے مگر ان کی صحت بہت خراب نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ جس عالمی رہنما نے کرونا بحران پر عدم سنجیدگی کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ حاصل کی ان میں جیئر بولسونارو اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا ’معمولی سا نزلہ‘ ہے۔

یاد رہے امریکہ کے بعد دنیا میں برازیل کرونا کا سب سے بڑا شکار ہے جہاں 65000 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ کرونا مریضوں کی تعداد سولہ لاکھ ہے۔

بولسونارو ماسک پہننے یا سماجی دوری کے اصول کا مذاق اڑاتے رہے اور سر عام ان دونوں کی خلاف ورزی کرتے رہے۔ ان کا ٹیسٹ پیر کے روز پازیٹو آیا۔ اتوار کے روز انہوں نے امریکہ کے سفیر سے ملاقات کرنے کے علاوہ بہت سی دیگر تقریبات میں شرکت کی۔ اتوار کو ہی ان کی طبیعت بگڑی۔

تا دم تحریر یہ واضح نہیں تھا کہ امریکی سفیر کو کرونا کی شکایت پیدا ہوئی ہے یا نہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts