خبریں/تبصرے

لاہور: مدثر محمود نارو کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

لاہور (روزنامہ جدوجہد/پریس ریلیز) کل 20 اگست بروز جمعرات شام 5 بجے گزشتہ دو سالوں سے لاپتہ مدثر محمود نارو کے اہل خانہ، پاکستان بار کونسل، انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان، ترقی پسند اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے لاہور پریس کلب کے سامنے مدثر محمود نارو کی فوری بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مدثر محمود نارو گزشتہ دو سال سے خیبر پختونخواہ کے سیاحتی علاقے کاغان سے لاپتہ ہیں۔ پاکستان میں ریاستی اداروں سے مدثر نارو کی بازیابی کے لئے روابط کئے گئے مگر تا حال اس ضمن میں کسی بھی ریاستی ادارے نے کوئی مثبت پیش رفت نہیں کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مدثر نارو کو فوری بازیاب کرا کے قانونی و آئینی تقاضے پورے کیے جائیں ورنہ احتجاج کو دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts