خبریں/تبصرے

’فہمیدہ ریاض پکی مارکسسٹ تھیں، صدارتی ایوارڈ کے لئے منافقوں کے ہمراہ قطار میں نہ لگتیں‘

مانیٹرنگ ڈیسک

معروف انقلابی شاعرہ فہمیدہ ریاض کی صاحبزادی ڈاکٹر ویرتا علی نے چند دن پہلے فہمیدہ ریاض کو دیے جانے والے صدارتی ایوارڈ وصول کرنے سے احتجاجاًانکار کر دیا۔ انہوں نے ایک فیس بک پیغام میں کہا کہ ملک میں جو جبر کے حالات ہیں، ان کے پیش نظر فہمیدہ ریاض یہ ایوارڈ کبھی وصول نہ کرتیں۔

بعد ازاں وائس پی کے نامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فہمیدہ ریاض ایک پکی مارکس وادی تھیں۔ ویرتا علی کے مطابق فہمیدہ ریاض زندہ ہوتیں تو کبھی ان حالات میں ایوارڈ قبول نہ کرتیں اور ایوارڈ لینے کے لئے قطار میں منافقوں کے ساتھ کھڑی نہ ہوتیں۔

یہ انٹرویو مندرجہ ذیل لنک پردیکھا جا سکتا ہے:

Roznama Jeddojehad
+ posts