خبریں/تبصرے

بیلا روس: ’یورپ کے آخری آمر‘ کو بچانے کے لئے پوتن نے 1.5 ارب ڈالر کی امداد دیدی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پیر کے روز بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو، جنہیں ’یورپ کا آخری آمر‘ بھی کہا جاتا ہے، سرکاری دورے پر روس پہنچے جہاں روسی رہنما ولادیمر پوتن سے ملاقات کے بعد اعلان کیا گیا کہ روس بیلا روس کو 1.5 ارب ڈالر کی امداد دے گا۔

اس سے قبل، اتوار کے روز بیلا روس ایک مرتبہ پھر خبروں میں تھا۔ دارلحکومت منسک میں ایک لاکھ لوگوں نے صدر لوکا شیینکو کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یہ پانچواں مسلسل ہفتہ تھا کہ ہفتہ وار چھٹی کے دن لوگوں نے عوامی مظاہرے کئے۔ اس اتوار کو بھی پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا اور 774 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ مظاہرے انتخابی دھاندلی کے خلاف شروع ہوئے۔ صدر لوکا شینکو 26 سال سے حکمران ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts