علی رضا
ایشیا یورپ پیپلز فورم کے زیر اہتمام 9 اکتوبر کو”ملیٹرائزڈ جیو پالیٹکس ورسز پیپلز آلٹرنیٹو“ کے عنوان سے ویبینار کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس ویبینار کے مقررین میں طارق علی (برطانیہ)، مارگا فیری (سپین)، لاوینیا اسٹینفورٹ (نیدر لینڈز) اور والڈن بیلو (فلپائین)شامل ہیں جبکہ انورادھا چینوئے (بھارت) اور کرس ونسلم بروک (بلجیئم) اس ویبینار کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
منتظمین کے مطابق اس ویبینار میں عالمی جغرافیائی سیاست میں عسکری اجارہ داری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا نیز ایک متبادل نقطہ نظر پر بات کی جائے گی جس میں معاشی و معاشرتی انصاف اور برابری جیسے مطالبات پیش کئے جائیں گے۔
یہ ویبینار 9 اکتوبر (بروز جمعہ) کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔
ایشیا یورپ پیپلز فورم سماجی تنظیموں پر مبنی ایک پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان سے بھی مزدوروں اور کسانوں کی مختلف تنظیمیں اس کے ساتھ منسلک ہیں۔
ویبینار میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے تاہم ابھی سے لوگوں کی جانب سے ویبینار کے شیڈول کو بڑی تعداد میں شیئر کیا جا رہا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے حضرات اس لنک کی مد د سے ویبینار میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔