خبریں/تبصرے

آج ’ملٹرائزڈ جیو پالیٹکس یاعوامی متبادل‘ پر عالمی ویبینار ہو گا: طارق علی مقررین میں شامل

علی رضا

ایشیا یورپ پیپلز فورم کے زیر اہتما م آج”ملٹرائزڈ جیو پالیٹکس ورسز پیپلز آلٹرنیٹو“ کے عنوان سے ویبینار کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس ویبینار میں طارق علی (برطانیہ)، مارگا فیرے (سپین)، لاوینیا اسٹینفورٹ (نیدر لینڈز) اور والڈن بیلو (فلپائین) اظہار خیال کریں گے جبکہ انورادھا چینوئے (بھارت) اور کرس ونسلم بروک (بلجیئم) اس ویبینار کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

انگریزی میں ہونے والی تقاریر کا اردو ترجمہ بھی کیا جائے گا۔

منتظمین کے مطابق اس ویبینار میں عالمی جغرافیائی سیاست میں عسکری اجارہ داری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا نیز ایک متبادل نقطہ نظر پر بات کی جائے گی جس میں معاشی و معاشرتی انصاف اور برابری جیسے مطالبات پیش کئے جائیں گے۔

یہ ویبینار پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔

ایشیا یورپ پیپلز فورم سماجی تنظیموں پر مبنی ایک پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان سے بھی مزدوروں اور کسانوں کی مختلف تنظیمیں اس کے ساتھ منسلک ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے حضرات اس لنک کی مد د سے ویبینار میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں:

Ali Raza
+ posts

علی رضا گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کے شعبہ عمرانیات میں بی ایس آنرزکے طالب علم ہیں۔