خبریں/تبصرے

کرونا کی وجہ سے ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوا: سروے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) دو اور تین اکتوبر کو رائٹرز کی طرف سے کروائے گئے ایک سروے کے مطابق کرونا کا شکار ہونے کی وجہ سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے نہ کوئی کمی۔

اس سروے کے مطابق 51 فیصد رائے دہندگان ڈیموکریٹک امیدوار جو بائڈن کو ووٹ دیں گے جبکہ 41 فیصد صدر ٹرمپ کو۔ اس کے علاوہ 4 فیصد دیگر جماعتوں کو اور اتنی ہی تعداد میں لوگ ابھی فیصلہ نہیں کر پائے۔

اسی سروے کے مطابق امریکیوں کی اکثریت (65 فیصد) یہ سمجھتی ہے کہ اگر صدر ٹرمپ احتیاط کرتے تو کرونا کا شکار نہ ہوتے۔ اسی طرح امریکیوں کی اکثریت (57 فیصد) اس بات سے مطمئن نہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کرونا بحران سے جس طرح نپٹا۔

امریکی شہریوں کی اکثریت(55 فیصد) یہ بھی سمجھتی ہے کہ صدر ٹرمپ نے کرونا بارے جھوٹ بولا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts