خبریں/تبصرے

غمستان! مساجد پر حملوں میں 13 ہلاک، ہسپتال پر افغان فضائیہ کی بمباری

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پچھلے دو دن کے دوران دو مختلف مساجد پر مبینہ طور پر طالبان کے حملے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک جبکہ قندوز میں ایک کلینک پر افغان فضائیہ کی بمباری سے مریض اور طبی عملے کے افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو صوبہ پروان میں ایک مسجد پر بندوق بردار افراد نے حملہ کر دیا جس میں دس افراد کے ہلاک ہونے جبکہ سولہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حکومت نے اس حملے کا الزام طالبان پر لگایا ہے جبکہ طالبان نے اس حملے کا الزام سکیورٹی فورسز پر لگایا ہے۔ اسی طرح صوبہ خوست کے ضلع سبری میں افطاری کے وقت ایک مسجد پر حملے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

ادھر قندوز میں ایک کلینک افغان فضائیہ کی بمباری کی زد میں آگیا جس سے مریض اور ہسپتال کے عملے کے افراد زخمی ہو گئے۔ افغان فضائیہ قندوز پر طالبان کے حملے کو پسپا کرنے کے لئے بمباری کر رہی تھی۔ اس سے قبل منگل کے روز اقوام ِمتحدہ نے تمام جنگی فریقین بشمول افغان سکیورٹی فورسز پرعام شہریوں کے خلاف کاروائیوں کا الزام لگایا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts