سوشل ڈیسک
پچھلے کچھ عرصے کے دوران بلاول بھٹو نے کئی اہم ایشوز پر اپنے موقف کے ذریعے خود کو ایک ترقی پسند اور اسٹیبلشمنٹ مخالف مزاحمتی سیاستدان کے طور پہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن جب بات محنت کشوں کی آتی ہے‘ بلاول بھٹو اور ان کی سندھ حکومت کی ساری ترقی پسندی ہوا ہو جاتی ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں کے دوران سندھ‘ بالخصوص کراچی میں محنت کشوں کے مختلف احتجاجوں کو بڑی بے رحمی سے کچلا گیا ہے۔ کراچی میں ایسے احتجاجی مظاہروں پر واٹر کینن کا استعمال بھی معمول بنتا جا رہا ہے۔ یہی کچھ گزشتہ روز کراچی میں نرسز کے ساتھ ہوا جہاں ان پر واٹر کینن کا بے رحمانہ استعمال کیا گیا۔ ہماری ’آج کی ویڈیو‘ کا مقصد متاثرہ نرسز، جو اپنے بنیادی حقوق کے لئے سراپا احتجاج تھیں، کی آواز کو عوام تک پہنچانا ہے۔ ساتھ میں بلاول بھٹو سے یہ سوال بھی ہے کہ ان کی اور ان کی پارٹی کی ساری جمہوریت، انسانی حقوق اور ترقی پسندی سندھ میں آ کے ختم کیوں ہو جاتی ہے؟
آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔