خبریں/تبصرے

2019ء میں فضائی آلودگی سے 6.7 ملین اموات، آلودگی میں انڈیا پہلے، پاکستان 10 ویں نمبر پر

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سٹیٹ آف گلوبل ائر کی جانب سے بدھ کے روز جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال دنیا بھر میں فضائی آلودگی سے 6.7 ملین اموات ہوئیں۔ آلودگی کے حوالے سے پاکستان دسواں بدترین شکار ہے۔

فضائی آلودگی کا سب سے بڑا شکار بھارت ثابت ہوا۔ بھارت کے بعد بدترین متاثرین میں نیپال، نائجر، قطر، نائجیریا اور بعض دوسرے ممالک شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اوزون کی تہہ کو پہنچنے والے نقصان سے 365,000 اموات ہوئیں۔

فضائی آلودگی جلدی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن کر سامنے آئی۔ دیگر تین بڑی وجوہات بلڈ پریشر، تمباکو نوشی اور خورد و نوش کی غلط عادات ثابت ہوئیں۔

فضائی آلودگی کی وجہ سے ہارٹ اٹیک، پھیپھڑوں کے کینسر، شوگر اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے یوں فضائی آلودگی قبل از وقت موت کا باعث بن رہی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts