لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایران کی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کرونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اموات کی یہ تعداد مشرق وسطیٰ میں کسی بھی ملک میں ہونے والی اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران میں اب تک اہم مذہبی رہنما، سیاست دان اور معروف شخصیات کرونا کا شکار ہو چکی ہیں۔
یاد رہے مشرق وسطیٰ میں ایران وہ پہلا ملک تھا جہاں کرونا کی وبا پھیلی تھی۔ ابھی کچھ دنوں کے بعد محرم کے سلسلے میں ایران کے اندر اہم مجالس منعقد ہونا ہیں۔ ابھی تک حکومت نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا کہ ان تقریبات کی اجازت ہو گی یا نہیں۔