سوشل ڈیسک
جمعرات (29 اکتوبر) کی شام معروف آن لائن چینل ’نیا دور‘ کے زیر اہتمام پاکستانی میڈیا پر شائع ہونے والی حالیہ کتاب ’ٹیرر ازم ٹو ٹیلی ویژن‘ کا آن لائن اجرا ہوا۔
اس کتاب کے مدیر ڈاکٹر قیصر عباس اور فاروق سلہریا ہیں۔ دونوں ’روزنامہ جدوجہد‘ سے بھی وابستہ ہیں۔
اس تقریب اجرا میں میزبانی کے فرائض ’نیا دور‘ کے رضا رومی نے سر انجام دئیے جبکہ گفتگو میں ڈاکٹر قیصر عباس کے علاوہ ڈاکٹر فوزیہ افضل خان، عافیہ شہر بانو ضیا اور ڈاکٹر فیض اللہ جان نے شرکت کی۔ ان تینوں کے تحقیقی مضامین اس کتاب میں شامل ہیں۔
اس تقریب کی کاروائی مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب ہے:
آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔