خبریں/تبصرے

کوئٹہ سے صحافی بایزید خان خروٹی لاپتہ

کوئٹہ (نامہ نگار) سوشل میڈیا پر گذشتہ روز کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بایزید خان خروٹی کے لاپتہ ہونے کی خبریں گردش کرتی رہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ بایزید خروٹی روزنامہ جنگ کے کالم نگار ہیں اور ’چھوٹی چڑیا‘ کے نام سے فیس بک پیج بھی چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن بھی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ گذشتہ روز دوپہر ایک بجے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ تا دم تحریر ان کے بارے میں کوئی حتمی اطلاع موجود نہیں۔