خبریں/تبصرے

اپنی ریاست پر تنقید کیوں ضروری ہے: نوم چامسکی

نوم چامسکی

میرے لئے ضروری ہے کہ میں سب سے پہلے اپنی ریاست کی طرف سے ہونے والے تشدد اور دہشت بارے اپنی تشویش کا اظہار کروں۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔

ایک وجہ تو یہ ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والے تشدد میں اس (امریکہ) کا ایک بڑا حصہ ہے۔

دوسری وجہ اس سے بھی کہیں اہم ہے اور وہ یہ ہے کہ میں اپنی ریاست کی طرف سے ہونے والے تشدد کو روکنے کی کوشش کر سکتا ہوں۔ اگر عالمی سطح پر ہونے والے تشدد میں امریکہ کا حصہ زیادہ ہونے کی بجائے صرف دو فیصد بھی ہوتا تو بھی اس دو فیصد کو روکنا ہی میری بنیادی ذمہ داری ہونی چاہئے تھی۔

اس کی سادہ سی اور بنیادی وجہ اخلاقی ہے۔ وہ یہ کہ انسان کے کسی عمل کی اخلاقی قدر و قیمت کیا ہے اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ اس عمل کا ممکنہ نتیجہ کیا نکلے گا۔

یہ تو بہت ہی آسان سی بات ہے کہ دوسروں نے جو ظلم کئے ہیں ان کی مذمت کر دو۔ ایسی مذمت کی اخلاقی قدر و قیمت اتنی ہے جتنی اٹھارہویں صدی میں ہونے والے کسی ظلم کی مذمت کی ہو سکتی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts