لاہور (جدوجہد رپورٹ) پرائیویٹ کمپنیوں کو کرونا ویکسین لگانے کی اجازت فوری منسوخ کی جائے، کرونا مریضوں کو ہسپتالوں میں تمام ادویات مفت فراھم کی جائیں۔
حکومت فوری طور پر 20 کروڑ ویکسین ڈوزز خریدنے کے انتظامات کرے۔ آج کرونا ویکسین: مفت سب کے لئے مہم کے پہلے جلسہ عام سے ممتاز ڈاکٹرز، سیاسی وسماجی کارکنوں اور ٹریڈ یونین راھنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔
خطاب کرنے والوں میں بابا جان، حامد میر، کرامت علی، ڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر مسعود خان، ڈاکٹر عمار علی جان، پروفیسر ضیغم عباس، ڈاکٹر عالیہ حیدر ، بابا لطیف، ایوب ملک، خالد محمود، مشتاق لاشاری، نیاز خان، صائمہ ضیاء، جلوت علی، نثار شاہ ایڈووکیٹ، اکاش اشفاق، انیس ھارون اور فاروق طارق شامل تھے۔