خبریں/تبصرے

یوم مئی: آج سہ پہر 3 بجے آن لائن جلسہ منعقد کیا جائے گا

لاہور (نامہ نگار) محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر آج سہ پہر 3 بجے آن لائن جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ جلسہ پروگریسیو لیبر فیڈریشن اور لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا۔

”یوم مئی کی تاریخ اور آج: کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور مزدور طبقہ پر اسکے اثرات“ کے عنوان سے منعقدہ اس آن لائن جلسہ کا انعقاد ’زوم‘ کے ذریعے سے کیا جا رہا ہے۔ اس لنک پر کلک کر کے اس جلسہ میں شرکت کی جا سکتی ہے۔

اس جلسہ سے خطاب کرنے والے مقرین میں نیاز خان (جنرل سیکرٹری پروگریسو لیبر فیڈریشن)، اسلم معراج (جنرل سیکرٹری لیبر قومی موومنٹ فیصل آباد)، فاروق طارق (جنرل سیکرٹری پاکستان کسان رابطہ کمیٹی)، تاج مینہ (صدر ہوم بیسڈ ورکرز ویمن ورکرز یونین خیبر پختونخوا)، ابرار اللہ (صدر محنت کش لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا)، محمد شبیر (جنرل سیکرٹری پاکستان بھٹہ مزدور یونین، رجسٹرڈ پنجاب)، مرتضیٰ باجوہ (حقوق خلق موومنٹ)، شازیہ طارق (ہوم بیسڈ ورکر)، صبا (گارمنٹ ورکر)، حسن منیر (ابراہیم فائبر)، اعظم جٹ (پاور لوم ورکر فیصل آباد) اور دیگر شامل ہونگے جبکہ خالد محمود (ڈائریکٹر لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن) موڈریٹر کے فرائض سرانجام دینگے۔

جاری کی گئی پریس ریلیز میں عوام الناس سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس آن لائن جلسہ عام میں مقررین یوم مئی کی تاریخ، کورونا کے مزدوروں پر اثرات، صحت اور سلامتی، بڑھتی ہوئی غربت اور عدم مساوات سمیت دیگر امور پر روشنی ڈالیں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts