جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کے زیر اہتمام پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مختلف شہروں میں فکری و علمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ راولاکوٹ، کھائی گلہ، ہجیرہ، عباسپور اور باغ میں سیمینارز، سٹڈی سرکلز اور افطار ڈنرز کا اہتمام کیا گیا، جن میں خواتین کے حقوق، ان کے معاشرتی کردار اور جدوجہد کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
