خبریں/تبصرے

صدارتی انتخاب: سوشلسٹ سکول ٹیچر بمقابلہ آمر کی بیٹی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) لاطینی امریکی ملک پیرو کے صدارتی انتخابات میں بائیں سابق سکول ٹیچرز یونین کے رہنما اور بائیں بازو کے امیدوار پیڈروکاسٹیلو کا مقابلہ سابق آمر البرٹوفوجیموری کی صاحبزادی کیکوفوجیموری مد مقابل ہیں۔ صدارتی انتخابات میں 24 ملین سے زائد ووٹرز پیرو کے آئندہ صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالیں گے۔

ڈیموکریسی ناؤ کے مطابق پیڈوروکاسٹیلو کا کہنا ہے کہ ”ہم بڑی کمپنیوں اور مائنرز کے ساتھ معاہدوں کی تجوید کر کے اپنے دولت کی وصولی کیلئے جا رہے ہیں جو ملک کی دولت ہے۔ ہم کیمیسیا سے گیس تمام عوام کو فراہم کرنے اور تیل کی فراہمی کی بحالی کیلئے جا رہے ہیں۔ یہ کیسی ممکن ہے کہ ایسے امیر ملک میں اتنی بدحالی، اتنی عدم مساوات اور جو کام نہیں کرتے ان کیلئے سب سے بڑے منافعے ہوں؟“

Roznama Jeddojehad
+ posts