لاہور (جدوجہد رپورٹ) صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 19 کروڑ کا اضافہ کیا گیا ہے اور وزیر اعظم آفس کا بجٹ 92 کروڑ روپے 30 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔
ادہر انگریزی اخبار’دی ایکپریس ٹریبیون‘ کے مطابق وزیر اعظم ہاوس کے لئے اس سال وفاقی بجٹ میں 224 ملین (24 کروڑ) مختص کئے گئے ہیں۔ یوں موجودہ وزیر اعظم کے دفتر اور گھر کا خرچہ ایک ارب روپے سے زیادہ ہو گا۔
اسی طرح ایوان صدر کے لئے بھی ایک ارب روپیہ مختص کیا گیا ہے۔