خبریں/تبصرے

لبنان: حکومت کے استعفیٰ کا مطالبہ، وزیر اطلاعات مستعفی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) لبنان میں منگل کے روز ہونے والے خوفناک دھماکے کے بعد ملک میں حکومت کے استعفیٰ کا مطالبہ شدت پکڑ گیا ہے اور وزیر اطلاعات منال عبدالصمد نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ادھر عیسائی برادری کے مذہبی رہنما بشارۃ بطروس الرائی نے کہا ہے کہ ایک آ دھ وزیر یا مشیر کا استعفیٰ کافی نہیں، پوری حکومت مستعفیٰ ہو۔

ہفتے کے روز ملک بھر میں بہت بڑے مظاہرے ہوئے اور کہا جا رہا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں ہونے والے مظاہروں کے بعد یہ سب سے بڑے مظاہرے تھے۔

اکتوبر میں ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں اس وقت کی حکومت، جس کے وزیر اعظم سعد حریری تھے، مستعفی ہو گئے تھے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts