لاہور (جدوجہد رپورٹ) رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم رہنما علی وزیرکی رہائی کیلئے آج جمعہ کے روز صبح 9 بجے وانا بازار میں احتجاج ہو گا۔ انور سلمان خیل کی جانب سے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے وانا کے شہریوں سے احتجاجی مظاہرہ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ علی وزیر گزشتہ 9 ماہ سے کراچی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں کراچی میں غیر قانونی جلسہ منعقد کیا اور وہاں قومی اداروں کے خلاف تقاریر کی۔
جیل میں علی وزیر کی صحت کی خرابی پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ایم این اے محسن داوڑ سمیت متعدد رہنماؤں نے علی وزیر کی وہیل چیئر پر عدالت پیشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مناسب علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ علی وزیر کو علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔