خبریں/تبصرے

شیخ رشید نے عمران خان کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ)دی فرائیڈے ٹائمز کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن کی سکیورٹی واپس لینے کے احکامات کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ سب انہوں نے یہ کہتے ہوئے کیا کہ وہ عمران خان کے کہنے پر کوئی متنازعہ کام نہیں کرینگے۔

کالم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے نفرت انگیز تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مفتی عبدالعزیز کے چینل کو بھی بند کرنے کی کوشش کی ہے۔

شیخ رشید کے ان اقدامات کے جواب میں عمران خان نے نیب کو شیخ رشید کے اثاثوں کی چھان بین کرنے کا بھی کہا ہے۔ اس طرح اسلام آباد کے موسم میں تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts