لاہور (جدوجہد مانیٹرنگ)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے موسیقی کی وجہ سے حال ہی میں ایک تقریب چھوڑ کر جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
’ٹی ایف ٹی‘ نے اپنے معروف کالم سچ گپ میں انکشاف کیا ہے کہ یہ تقریب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے میڈیا ونچرز میں حصہ لینے والے فنکاروں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔
عمران خان نے حسب معمول سخت زبان استعمال کی اور یہ کہتے ہوئے کہ ”میں میوزک نہیں سنتا“پنڈال چھوڑ کر چلے گئے۔ عمران خان کی قیادت کی تعریفیں کرنے والے فنکار وں کو اس عمل کی وجہ سے سخت مایوسی ہوئی۔
کالم میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے حال ہی میں اپنے گھر میں محفل سماع کی میزبانی کی تھی،مگر شائد وہ قو الی کو ’موسیقی‘ کے زمرے میں شامل نہیں کرتے۔