خبریں/تبصرے

پاکستان میں شدت پسندی کے خلاف عوامی رد عمل: انیتا واعظ، عاصمہ جہانگیر لیکچر میں خطاب کریں گی

(واشنگٹن ڈی سی، جدوجہد رپورٹ) واشنگٹن ڈی سی میں ولسن سینٹر اور ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے زیر اہتمام عاصمہ جہانگیر لیکچر میں اس سال معروف محقق انیتاواعظ(Anita Weiss)خطاب کریں گی۔ وہ 13دسمبر کواس ورچوئل پروگرام میں پاکستان میں شدت پسندی کے خلاف عوام ردعمل کا جائزہ لیں گی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر انیتا واعظ جو، ٓاریگن یونیورسٹی میں عالمی امور کی پروفیسر ہیں، پاکستان میں دہشت گردی پر اپنی نئی کتاب کے حوالے سے فنوں لطیفہ، تعلیم، علاقائی شاعری اور نجی اداروں کی کاوشوں کا تجزیہ پیش کریں گی۔

انیتا پاکستان میں خواتین کے مسائل، سیاست اور سماجی امور پر کئی کتابیں شائع کرچکی ہیں اور وہ جنوبی ایشیا اور پاکستان پر صف اول کی محقق کا درجہ رکھتی ہیں۔ ان کی نئی کتاب Countering Violent Extremism in Pakistan ملک میں شدت پسندی کے خلاف تحریکوں، شاعری، تھیٹر، موسیقی، تعلیم اور دیگر شعبوں کاجائزہ لیا گیا ہے جو دوسال کے دوران عام لوگوں سے انٹرویو اور مشاہدات پر مبنی ہے۔

اس تقریب کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
دن: 13 دسمبر بروز پیر
وقت: 12 بجے دن(واشنگٹن ڈی سی ٹائم)، پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے۔
رجسٹریشن کے لئے لنک۔
موضوع: ”پاکستان میں شدت پسندی کے خلاف عوامی ردعمل“
مقرر: ڈاکٹر انیتا واعظ(آریگن یونیورسٹی، امریکہ)
تعارف: ڈاکٹر قیصرعباس (ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ)
تبصرہ: آفتاب صدیقی(ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ)
نظامت: ما ئکل کوگل مین (ولسن سنٹر)

Roznama Jeddojehad
+ posts