خبریں/تبصرے

سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروانے میں بھارت 5 بڑے ممالک میں سرفہرست

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کہا ہے کہ مختلف حکومتوں کی جانب سے ٹویٹس ہٹوانے یا پھر اکاؤنٹ معطل کروانے کیلئے دباؤ بڑھا ہے۔ جنوری 2021ء سے جون 2021ء تک کل 43 ہزار سے زائد ٹویٹس ہٹائے گئے جو سب حکومتوں کی درخواست ہٹائے گئے۔ مجموعی طور پر کل ایک لاکھ 90 ہزار اکاؤنٹس بھی متاثر ہوئے۔

سال 2021ء کے 6 ماہ کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ٹویٹر نے کہا کہ ٹویٹس ڈیلیٹ کروانے کی 95 فیصد درخواستیں 5 ملکوں سے سامنے آئی ہیں، جن میں بھارت، جنوبی کوریا، ترکی، جاپان اور روس شامل ہیں۔

روس نے کریملن سے متعلق ٹویٹس ڈیلیٹ کروائیں، جاپان اور ترکی میں سیاسی بیادوں پر ٹویٹس ہٹانے کی درخواستیں موصول ہوئیں اور بھارت نے اپنے ملک میں جاری تنازعات اور آزادی پسندوں کی ٹویٹس ہٹانے کی درخواستیں کیں۔ بھارت کی جانب سے ٹویٹر پر سنسرشپ پر سب سے زیادہ زور دیا گیا۔ ٹویٹر کے مطابق رپورٹ کی گئی لاکھوں ٹویٹس ایسی تھیں جو ٹویٹر کے قواعد و ضوابط کے خلاف تھیں اور 47 لاکھ ٹویٹس کو خود ٹویٹر نے ہٹایا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts