لاہور (جدوجہد رپورٹ) گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ ایک دوسرے مقدمے میں علی وزیر کا مقدمہ آج انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت میں سنا جائے گا اور امید کی جاتی ہے کہ انہیں ضمانت مل جائے گی۔
علی وزیر ایک سال سے زائد عرصے سے جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور پابند سلاسل ہیں۔ ملک بھر کی بڑی چھوٹی جماعتوں سمیت ملک کے مختلف حلقوں نے ان کے خلاف مقدمات واپس لینے اور انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ ان کی رہائی کے لئے ملک بھر میں پشتون تحفظ مومنٹ، نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ، حقوق خلق پارٹی، جے کے این ایس ایف اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین نے مسلسل ایک مہم چلا رکھی ہے۔