خبریں/تبصرے

عید مبارک اور اعلان تعطیل

ادارہ جدوجہد کی جانب سے قارئین جدوجہد کو عید مبارک

عید الاضحی ایک ایسے وقت میں منائی جا رہی ہے، جب عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان سمیت متعدد ترقی پذیر ممالک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہیں۔ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل نے انسانیت کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ محنت کش طبقے پر قحط کا خوف مسلط ہے۔ بحران سے نکلنے کیلئے حکمران طبقات اور سامراجی اداروں کی نیو لبرل پالیسیاں نئے معاشی، سیاسی اور سماجی بحرانوں کے دروازے کھول رہی ہیں۔ ایسے حالات میں عیدین جیسے خوشیوں کے تہوار بھی محنت کش طبقے کیلئے نئی مشکلات اور چیلنجز لے کر سامنے آتے ہیں۔ خوشیوں کے یہ مواقع محنت کش طبقے کیلئے خوشی کا ذریعہ بننے کی بجائے احساس کمتری میں تیزی لانے سمیت دیگر سماجی مسائل کا موجب بنتے ہیں۔

اس امید کے ساتھ کے آنے والے خوشیوں کے تہوار نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر کے محنت کشوں کیلئے حقیقی خوشیاں لے کر آئیں گے اور ان خوشیوں کیلئے محنت کش طبقہ تاریخ کے میدان میں اترتے ہوئے اپنے مقدر کا فیصلہ اپنے ہاتھوں میں بہر صورت لے گا۔

اس موقع پر ہم قارئین کا ایک مرتبہ پھر شکریہ بھی ادا کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی حوصلہ افزائی اور بڑھتی ہوئی تعداد ہمیں ہمارا کام جاری رکھنے کی تحریک فراہم کرتی ہے۔

عید کے موقع پر جدوجہد ٹیم کے ارکان عید تعطیلات کے سلسلہ میں اپنے قارئین سے ایک ہفتہ کی رخصت لیں گے۔ 9جولائی 2022ء سے 17 جولائی بروز اتوار تک ’جدوجہد‘کی اشاعت نہیں ہو گی۔ آئندہ شمارہ 18 جولائی (بروز پیر)پوسٹ کیا جائے گا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts