خبریں/تبصرے

ماحولیاتی ایمرجنسی: ہر 8 میں سے 1 پرندہ ناپید ہو جائے گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہر 8 میں سے 1 پرندے کو مسکن کے نقصان، آلودگی اور موسمیاتی بحران کی وجہ سے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق پروٹیکشن گروپ برڈ لائف انٹرنیشنل نے اپنی ایک فلیگ شپ اسٹیٹ آف دی ورلڈ برڈز رپورٹ میں یہ پایا کہ زمین پر پرندوں کی ہر 8 میں سے ایک نسل کو معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔ تمام انواع میں سے نصف بنیادی طور پر رہائش گاؤں کی تباہی، زراعت میں مشینری اور کیمیکلز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے زوال پذیر ہیں۔

برڈ لائف کی سی ای او پیٹریشیازوریتا نے کہا کہ ’پرندے ہمیں ہمارے قدرتی ماحول کی صحت کے بارے میں بتاتے ہیں۔ ہم اپنے خطرے میں ان کے پیغامات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔‘

Roznama Jeddojehad
+ posts