لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور حقوق خلق پارٹی کے صدر فاروق طارق 16 اکتوبر کو ہالینڈ میں اوورسیز پروگریسو پاکستانیوں سے خطاب کرینگے۔
یہ ایونٹ آئی آئی آر ای میں 16 اکتوبر کو سہ پہر تین بجے منعقد کیا جائے گا، جسے زوم کے ذریعے بھی نشر کیا جائے گا۔ فاروق طارق ’پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے اسباب، وجوہات، نتائج اور سدباب‘ سے متعلق اوورسیز پروگریسو پاکستانیوں سے خطاب کرینگے۔