لاہور (جدوجہد رپورٹ) افغانستان میں حکمران طالبان نے درجنوں خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
’رائٹرز‘ کے مطابق جمعہ کے روز کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والی خواتین کو پروازوں میں سوار ہونے سے قبل بتایا گیا کہ وہ مرد سرپرست کے بغیر سفر نہیں کر سکتیں۔
کینیڈا سمیت دیگر ملکوں کی شہریت رکھنے والی کچھ افغان خواتین بیرون ملک اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہی تھیں، جنہیں اسلام آباد، دبئی اور ترکی جانیوالی پروازوں میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔
ایک ایئر پورٹ عملہ کے رکن کے مطابق یہ حکم طالبان قیادت کی طرف سے آیا ہے۔
یاد رہے کہ طالبان نے چند ماہ قبل یہ حکمنامہ جاری کیا تھا کہ 72 کلومیٹر سے زیادہ سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ مرد رشتہ دار کا ہونا ضروری ہے۔