لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایران کے کردستان صوبہ کے قصبہ بوکان میں ایلیمنٹری سکول کے بچے بھی احتجاجی تحریک میں شامل ہو گئے ہیں۔ منگل کے روز سکول کے بچوں نے سڑکوں پر مارچ کیا اور ’مرگ بر دیکتاتور‘ (آمر مردہ باد) کے نعرے لگائے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں سکول طلبہ بوکان کی سڑکوں پر پرجوش نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مارچ کر رہے ہیں۔
ایران میں یہ احتجاج 22 سالہ کرد خاتون کی زیر حراست ہلاکت کے بعد شروع ہوئے تھے، یہ احتجاجی تحریک تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔ خواتین اس میں ہر اول کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایران کے مختلف شہروں میں ہر عمر اور ہر شعبہ کے مرد و زن اس احتجاجی تحریک میں حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔