خبریں/تبصرے

میکسیکو: اعلیٰ فوجی حکام کے مسلح گروہوں اور کارٹیلز سے گٹھ جوڑ کے انکشافات

لاہور (جدوجہد رپورٹ) میکسیکو کی فوج کے اندر سے 4 ملین سے زائد دستاویزات کی حیرت انگیز لیک میں اعلیٰ سطحی فوجی حکام اور ملک کے کارٹیلز کے درمیان ملی بھگت کا انکشاف ہوا ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ہیکنگ گروپ کی طرف سے شائع ہونے والا یہ لیک میکسیکو کی تاریخ میں سب سے بڑا لیک ہے۔ لیک ہونے والے دستاویزات کے مطابق فوجی حکام نے ہتھیاروں، تکنیکی آلات اور حریف گروہوں کے بارے میں اہم معلومات کارٹیلز کو فروخت کیں۔

دستاویزات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان حکام نے پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے صحافیوں اور سیاسی کارکنوں کی بھی نگرانی کی اور 43 طلبہ کی گمشدگی کی تحقیقات میں تعاون سے گریز کیا۔

یہ انکشاف بھی ہوا کہ میکسیکو کی فوج نے منشیات کے کارٹیلز کو گرینیڈ بھی فروخت کئے گئے۔ اس کے علاوہ ان دستاویزات میں متعد حیران کر دینے والے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts