خبریں/تبصرے

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پر عمران خان کی تنقید: آپ برابر کے ذمہ دار ہیں، محسن داوڑ کا جوابی ٹویٹ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سا بق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی پر تنقید کرتے ہوئے حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ تاہم رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔

عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹر تھریٹ میں لکھا کہ ”معیشت کو چلانے کے علاوہ یہ امپورٹڈ حکومت چمن سے سوات اور لکی مروت سے بنوں تک کے واقعات کے ساتھ پاکستان میں دہشت گردی میں 50 فیصد اضافے سے نمٹنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ وہ ایک ’دوستانہ‘ افغان حکومت کی سکیورٹی فورسز کے ذریعے بین الاقوامی پاک افغان سرحد سے ہونے والے حملوں سے نمٹنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔ جہاں ہمارے فوجی، پولیس اہلکاران اور مقامی لوگ روزانہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔“

انہوں نے مزید لکھا کہ ”سب سے بری بات یہ ہے کہ دہشت گردی سے بڑھتے ہوئے خطرے اور ہماری مغربی سرحد کے پار سے حملوں سے متعلق گفتگو کی بدمعاشوں کی اس حکومت کی باتوں میں کوئی جگہ نہیں مل رہی ہے۔ وہ صرف ان کے این آر او 2 اور اس کے تحفظ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ لہٰذا معیشت کی زبوں حالی کے باوجود انتخابات کے انعقاد سے گھبرا رہے ہیں، جو سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔“

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”ہم نے یہ مسئلہ آپ کی حکومت کے دوران قومی اسمبلی میں اٹھایا لیکن آپ کے سپیکر نے ہمیں بولنے نہیں دیا، جبکہ آپ کے وزرا ہمیں غدار اور دہشت گرد قرار دے رہے تھے۔ آپ نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کا ’غلامی کی بیڑیاں توڑنا‘ قرار دیکر خیر مقدم کیا۔ اس کا خمیازہ اب پختونخوا کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔“

Roznama Jeddojehad
+ posts