لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکہ کے بڑے نیوز نیٹ ورک فاکس نیوز کے مالک روپرٹ مرڈوک نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے نیوز نیٹ ورک پر بہت سے میزبانوں نے 2020ء کے انتخابات کے بارے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جھوٹے دعوؤں کی حمایت اور توثیق کی۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق انہوں نے یہ بھی تسلیم کیاکہ فاکس نیوز کا ٹرمپ کے حامی سازشی تھیوریسٹ مائیک لنڈل کا انٹرویو جاری رکھنا غلط تھا۔ تاہم انہوں نے مشورہ دیا کہ یہ سیاسی وجوہات کی بنا پر نہیں بلکہ مالی مفادات کیلئے کیا گیا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ ’یہ سرخ یا نیلا نہیں ہے، یہ سبز ہے۔‘ انہوں نے یہ بیان حلفی 1.6 ارب ڈالر کے ہتک عزت کے مقدمے میں دیا ہے، جو ڈومینین ووٹنگ سسٹمز کی جانب سے فاکس نیوز کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔
ایک نئی عدالت میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مرڈوک نے ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کو انتخابی مہم کے دوران بحث کی حکمت عملی کے ساتھ بائیڈن کے انتخابی اشتہارات کے بارے میں خفیہ معلومات بھی فراہم کی تھیں۔