خبریں/تبصرے

پی ایچ ڈی کرنیوالی دنیا کی پہلی عورت

سٹاک ہولم (نامہ نگار) ایلینا کورنارو پسکوپیا (Elena Cornaro Piscopia) 1646 میں اٹلی کے شہر وینس میں پیدا ہوئیں۔ 1678 میں انہوں نے پاڈوا یونیورسٹی میں اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا اور یوں پی ایچ ڈی کرنے والی وہ پہلی خاتون بن گئیں۔ ان کی ڈاکٹریٹ کا موضوع فلسفہ اور مذہب تھے۔ یہ موضوع ان کی دانشوارانہ صلاحیتوں کا بھی ایک اظہار تھا (انگریزی زبان میں انہیں ہیلن کونارو کے نام سے جانا جا تا ہے)۔

ایلینا ایک ایسے دور میں کہ جب خواتین اعلی تعلیم تک نہیں پہنچ پاتی تھیں، اعلی تعلیمی سطح پر خواتین کی کامیابی کی علامت بن گئیں۔ انہوں نے یہ ڈگری حاصل کر کے اعلی تعلیم کے دروازے خواتین کے لئے بھی کھول دئیے۔

سورس:: ہفت روزہ انٹرناشنالن (سٹاک ہولم)

Roznama Jeddojehad
+ posts