خبریں/تبصرے

امریکی عدالتیں بھی ’اینٹی امیگرنٹ‘: تارکین وطن مخالف پالیسی جاری رکھنے کی اجازت دیدی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکی اپیل کورٹ نے بائیڈن انتظامیہ کو امریکی سرحد پر پناہ کے خواہشمندوں کو داخل ہونے سے روکنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی اجازت دے دی ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ایک وفاقی اپیل عدالت نے یہ اجازت عارضی طور پر دی ہے۔ یہ قانون تارکین وطن کو تحفظ کیلئے درخواست دیئے بغیر جنوبی سرحد پر پناہ حاصل کرنے سے روکتا ہے۔ اپیل پینل کے 9 ویں سرکٹ کوٹ نے بائیڈن کی سیاسی پناہ کی پابندی کے حق میں 2-1 کا فیصلہ دیتے ہوئے پالیسی جاری رکھنے کا حکم دیا۔

یہ مقدمہ امیگریشن اور انسانی حقوق گروپوں کی طرف سے عدالت میں لایا گیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے تک اس قانون پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ دوسرے لفظوں میں عدالت نے پالیسی پر عملدرآمد فوری روکنے کی بجائے بائیڈن انتظامیہ کو مہلت دی ہے کہ وہ جب تک عدالت میں سماعت جاری رہتی، تب تک اس پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کیلیفورنیا کی ایک علیحدہ وفاقی عدالت نے اس پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts