خبریں/تبصرے

اسرائیل میں مظاہرے: قیدیوں کے تبادلے اور ملک میں انتخابات کا مطالبہ

لاہور(جدوجہد رپورٹ) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور مغربی یروشلم میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے اسیروں اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کرنے اور ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق یہ ریلیاں نیتن یاہو کے گزشتہ ہفتے غزہ میں قید100سے زائد اسیروں کی رہائی کے معاہدے پر مزید مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد کو قاہرہ نہ بھیجنے کے فیصلے کے تناظر میں نکالی گئیں۔

یرغمالیوں اور لاپتہ خاندانوں کے فورم نے اس فیصلے کو بقیہ اسیروں کیلئے ‘موت کی سزا’ قرار دیا ہے۔

تاہم ہفتے کو ایک نیوز کانفرنس میں نیتن یاہو نے اسرائیل میں ابھی انتخابات کے امکان کی مذمت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی فوج حماس کے خلاف دباؤمیں کام کر رہی ہے اور دعویٰ کیا کہ فوج غزہ کے ان علاقوں تک پہنچ گئی ہے، جس کا دشمن نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج رفح پر حملہ کرے گی، چاہے کوئی معاہدہ ہو جائے۔ رفح جنوبی غزہ کا یہ شہر جو اب 10لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینیوں کی میزبانی کرتا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts