خبریں/تبصرے

فنکاروں نے امریکی فوج کی سرپرستی میں منعقدہ فیسٹیول کا بائیکاٹ کر دیا

لاہور(جدوجہد رپورٹ) 70سے زائد امریکی فنکاروں اور پینلسٹوں نے ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ(ایس ایکس ایس ڈبلیو) فیسٹیول کا بائیکاٹ کیا ہے۔ فنکاروں نے یہ فیصلہ امریکی فوج کے فیسٹیول کے ساتھ تعلقات منظر عام پر آنے اور یہ واضح ہونے کے بعد کیا کہ امریکی فوج اس فیسٹیول کی سرپرستی کر رہی ہے۔ فنکاروں نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر امریکی فوج کی سرپرستی میں منعقدہ فیسٹیول میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔

’ڈان‘ کے مطابق یہ فیسٹیول ہر سال آسٹن ٹیکساس میں منعقد ہوتا ہے۔ اس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیسٹیول’اپنی کانفرنس اور تہواروں کیلئے مشہور ہے، جو ٹیکنالوجی، فلم، موسیقی، تعلیم اور ثقافت کے مابین ہم آہنگی بناتے ہیں۔‘

فنکاروں نے غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے باوجود امریکی فوج اور حکومت کی حمایت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دفاعی ٹھیکیداروں جیسے کہ آر ٹی ایکس، کولنز ایرواسپیس اور بی اے ای سسٹمز کو ہتھیاروں کی فروخت کیلئے پلیٹ فارم دینے پر بھی احتجاج کیا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts