خبریں/تبصرے

گریتا تھن برگ نے 52,000 ڈالر کا ایوارڈ مسترد کر دیا!

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن سے تعلق رکھنے والی گریتا تھن برگ نے، جوماحولیاتی بحران کے خلاف دنیا بھر میں ابھرنے والی حالیہ طلبہ تحریک کی عالمی علامت بنی ہیں، نارڈک کونسل انوائیرمنٹ ایوارڈ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے اس انعام کے ساتھ 52,000 ڈالر کی انعامی رقم بھی تھی۔

انہوں نے اس انعام کا حق دار ٹہرائے جانے پر شکریہ ادا کیا مگر اسے قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا:”ماحولیات کے تحفظ کے لئے جاری تحریک کو مزید انعامات کی ضرورت نہیں ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے سیاستدان اور طاقت کے ایوانوں میں بیٹھے لوگ اس بات پر دھیان دیں جو عہد حاضر کی بہترین سائنس ہمیں بتا رہی ہے“۔

Roznama Jeddojehad
+ posts