خبریں/تبصرے

’جالب جمہوری میلہ‘ اتوار کو کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح لاہور میں ہو گا

لاہور(جدوجہد رپورٹ)’جالب جمہوری میلہ‘ 9فروری بروز اتوار کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح لاہور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ میلہ دوپہر 12بجے سے شام 6بجے تک جاری رہے گا۔

جالب جمہوری میلہ میں کلام جالب پیش کیا جائے گا، جس میں طاہرہ حبیب جالب، عمار رشید اور حسنین جمیل فریدی حبیب جالب کا کلام پیش کریں گے۔ ’فکر جالب اور آج کا نوجوان‘کے عنوان سے تقریب منعقد ہو گی، جس میں مزمل خان کاکڑ، کامریڈ سنبل، علی آفتاب، ابوذر مادھو، اویس قرنی اور آمنہ چوہدری گفتگو کریں گے۔

اس کے بعد مشاہرہ ہوگا، جس میں طاہرہ سرا، بابا نجمی، ڈاکٹر خالد جاوید جان، صفیہ حیات، رضی حیدر، عابد حسین عابد، راغب تحسین، صابر علی صابر، مقصود خالق، ڈاکٹر طاہر شبیر، انیس احمد، حماد غزنوی، پروفیسر ندیم احسان ور دیگر اپنا کلام پیش کریں گے۔

فکر جالب کے عنوان سے مباحثہ کے دوران روبینہ جمیل، امتیاز عالم، فاروق طارق اور ڈاکٹر عمار علی جان گفتگو کریں گے۔

میلہ میں سرخ تھیٹر کے عنوان سے تھیٹر بھی پیش کیا جائے گا۔ شیما کرمانی اور ان کا 8رکنی گروپ کلاسیکل رقص پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ پشتون، بلوچ، سرائیکی، سندھی، پنجابی، گلگتی اور کشمیری گروپ بھی ثقافتی رقص پیش کریں گے۔

جالب میلہ کے اختتام پر میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں عدیل برکی، ترنم ناز، عمار رشید، محمد نعیم، اقرا منظور، شان اختر علی خان اور دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

میلے میں رعایتی نرخوں پر کتابوں اور کھانوں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ جالب میلے کی انتظامی کمیٹی نے شہریوں، نوجوانوں، طالبعلموں اور بالخصوص ترقی پسند سیاسی کارکنوں سے میلے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts