خبریں/تبصرے

لاہور: مشروبات کی فیکٹری میں خوفناک دھماکے سے متعد ہلاکتیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) لاہور ملتان روڈ پر واقع بینز نامی مشروبات کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک خوفناک سانحہ پیش آیا۔  اس خوفناک دھماکے سے آس پاس کے علاقے لرز اٹھے۔ دھماکے میں 7 مزدور جاں بحق ہوئے اور قریب 17 مزدور تشویش ناک حالت میں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں ۔ یہ لیبر انسپکشن کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے ہم نظر انداز نہیں کر سکتے ۔ اس حوالے سے لاہور کی انتظا میہ ہوش کے ناخن لے۔
 
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین، حقوق خلق موومنٹ، لیبر قومی موومنٹ اور دیگر تنظیمیں اس حادثے کی پر زور مذمت کرتی ہیں اور مطالبہ کرتی ہیں کہ ایسے حادثات سے بچنے کے لئے فکٹیریوں اور کارخانوں میں مکمل ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے انتظامات کئے جائیں اور انسپکشن حقیقی معنوں میں کی جائے۔
 
Roznama Jeddojehad
+ posts