خبریں/تبصرے

سیلاب متاثرین کیلئے لاہور میں لیبر ریلیف کیمپ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) بلوچستان میں سیلاب کے متاثرین کی امداد کیلئے بائیں بازو کی تنظیموں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام آج لاہور میں ریلیف کیمپ لگایا جا رہا ہے۔

جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق لیبر ریلیف کمپئین کے زیر اہتمام آج ہفتہ کے روز دوپہر 12 بجے سے اگلے دو روز تک ریگل چوک لاہور میں بلوچستان ریلیف کیمپ لگایا جا رہا ہے۔

پریس ریلیز میں لاہور کے شہریوں سے خشک راشن، خوراک، نقد رقوم، ادویات، کپڑے اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان کیمپ میں پہنچانے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس ریلیف کیمپ کی ممبران تنظیموں میں حقوق خلق پارٹی، پروگریسو سٹوڈنٹ کولیکٹو، لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، پروگریسو لیبر فیڈریشن اور فولیو بکس شامل ہیں۔