سوشل

آج کی ویڈیو: عوامی اور انقلابی ڈاکٹر

سوشل ڈیسک

ڈاکٹر سرور (1930-2009ء) ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ڈی ایس ایف) کے بانی رہنما تھے۔ پچاس کی دہائی میں جب’ڈی ایس ایف‘ نے فیسوں کے خلاف تحریک چلائی (جس میں سات طالب علم پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہو ئے)تو ڈاکٹر سرور اس تحریک کے نمایاں رہنما تھے۔ اس تحریک کے نتیجے میں حکومت نے فیسوں میں کمی کی اور یوں ہزاروں غریب طلبہ کے لئے یہ ممکن ہو سکا کہ وہ یونیورسٹی یا میڈیکل کالجز میں تعلیم حاصل کر سکیں۔

ڈاکٹر سرور بعد ازاں خود ڈاکٹر بنے۔ وہ عمر بھر کراچی کے ایک محنت کش علاقے میں کلینک چلاتے رہے۔ کراچی کے محنت کشوں میں وہ ایک عوامی اور انقلابی ڈاکٹر کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ مندرجہ ذیل ویڈیو میں ان کے دیرینہ ساتھی ایس علی جعفری انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مگر ایس علی جعفری کا ڈاکٹر سرور پر یہ مضمون پاکستان میں بائیں بازو کی تاریخ کا ایک خوب صورت اور دلچسپ تجزیہ بھی ہے۔


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


 

Social Desk
+ posts