لاہور (جدوجہد رپورٹ) رشین ٹی وی (آر ٹی) کی ایک رپورٹ کے مطابق برلن میں فاشزم کو شکست دے کر جرمن پارلیمنٹ پر سوویت پرچم لہرانے والی مندرجہ ذیل تصویر پر فیس بُک نے غیر اعلانیہ پابندی لگا دی ہے۔
مندرجہ بالا ایک تاریخی تصویر ہے۔ یہ تصویر لاتعداد کتابوں، دستاویزی فلموں اور فیس بک پوسٹوں کا حصہ ہے۔ 2 مئی 1945ء کو سوویت افواج نے برلن سے فاشزم کا راج ختم کر دیا۔ اس تصویر میں سوویت سپاہی یوگنی خالدی جرمن پارلیمان پر سوویت پرچم لہرا رہے ہیں۔ اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر کو اولگا شرنینا نے چند سال پہلے کلر بنا دیا۔
9مئی کو جب فاشزم کے خلاف فتح کے 75 ویں جشن کے موقع پر روس کے لوگوں نے مندجہ بالا تصویر پوسٹ کرنے کی کوشش کی تو فیس بُک پر یہ فوٹو پوسٹ کرنا ممکن نہیں تھا۔ اس تصویر کو بلیک اینڈ وائٹ ورژن میں البتہ پوسٹ کیا جا سکتا تھا۔
فیس بُک کے مطابق یہ تصویر کمیونٹی اسٹینڈرڈز کے خلاف تھی۔ بعد ازاں، جب فیس بُک صارفین نے احتجاج کیا تو فیس بُک نے یہ غیر اعلانیہ پابندی ہٹا لی۔ فیس بُک کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا۔