Day: فروری 14، 2023


انقلابی رہنما رؤف خان لنڈ گرفتار: بے بنیاد مقدمہ ختم کرنے اور رہائی کا مطالبہ

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (پی ٹی یو ڈی سی) اور ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ (آر ایس ایف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معروف قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے انقلابی رہنما روف خان لنڈ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ روف خان لنڈ کی زندگی محنت کش طبقے، مزدوروں، کسانوں اور طلبہ حقوق کی پر امن جدوجہد سے عبارت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ روف خان لنڈ تشدد، دہشت گردی اور جرائم کے خلاف اپنے غیر متزلزل نظریات و عزائم پر نہ صرف قائم ہیں بلکہ انہوں نے ان اسباب کے خاتمے کے خلاف زندگی بھر کاوشیں کی ہیں جن کی وجہ سے سماج میں بد امنی، تشدد، قتل و غارت گری اور سماجی جرائم پھیلتے ہیں۔

لاہور: 32 ویں فیض امن میلہ کا انعقاد

12 فروری کو لاہور میں 32واں فیض امن میلہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی 112 ویں سالگرہ کے موقع پر انعقاد کیا گیا ہے۔
فیض امن میلہ باغ جناح کے کاسمو پولیٹن کلب گراؤنڈ میں دوپہر ایک بجے سے رات نو بجے تک ہوا۔ اس پروگرام میں ملک بھر کے نامور فنکاروں نےمیوزیکل پرفارمنس ، شاعری، تھیٹر اور کلاسیکی رقص پیش کیے۔
فیض کی شاعری اور آج کے سیاسی، معاشی اور ماحولیاتی مسائل پر بھی مکالمہ ہوا۔