ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سال 2022ء کے جاری کردہ کرپشن پرسیپشنز انڈیکس میں پاکستان کو 180 ملکوں میں سے 140 ویں نمبر پر برقرار رکھا گیا ہے، تاہم سکور میں پاکستان کی مزید ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
Day: فروری 5، 2023
81 فیصد ایرانی ’اسلامک ریپبلک‘ کا خاتمہ چاہتے ہیں
سروے کے مطابق متبادل حکومت کسے متعلق ایران کے اندر سے 28 فیصد اور ایران کے بہار سے 32 فیصد صدارتی جمہوریہ کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایران کے اندر 12 فیصد اور ایران کے باہر 29 فیصد پارلیمانی جمہوریہ کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایران کے اندر 22 فیصد اور باہر 25 فیصد آئینی بادشاہت کو ترجیح دیتے ہیں۔
’جوائے لینڈ‘ ضرور دیکھیں: ملالہ یوسفزئی
’جوائے لینڈ دنیا بھر کے مزید سینما گھروں میں آ رہی ہے۔ اگر آپ کے قریب کہیں نمائش ہو رہی ہے تو مجھے امید ہے کہ آپ اس خوبصورت فلم کو دیکھنے کا موقع حاصل کریں گے۔ مجھے اس پر اپنا نام ڈلنے پر بہت فخر ہے اور آپ اسے دیکھنے کے بعد سمجھ جائیں گے کہ ایسا کیوں ہے؟‘
پابندی کے باوجود پشاور میں عسکریت پسندی کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی شرکت
تاہم قوم پرست جماعتوں بشمول نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، پشتون تحفظ موومنٹ اور دیگر سول سوسائٹی گروپوں کی حمایت سے پشاور میں اولسی پاسون (عوامی مزاحمت) تحریک کے تحت ریلی منعقد کی گئی۔
پاکستان کے نقلی اور حقیقی نیلسن منڈیلا
باچہ خان البتہ وہ برگد تھے جنہیں گولیوں سے کاٹا نہیں جا سکتا تھا۔ اس لئے ریاست نے فیصلہ کیا کہ انہیں اندر سے توڑا جائے۔ اگلے دس سال تک وہ لگ بھگ پابند سلاسل رہے۔ 1964ء میں جب جیل سے رہا ہوئے تو افغانستان جلا وطن ہو گئے۔ یہ جلا وطنی 1972ء میں تب ہی ختم ہوئی جب نیشنل عوامی پارٹی، جس کے وہ بانیوں میں سے تھے، نے صوبہ سرحد اور صوبہ بلوچستان میں حکومت بنائی۔ وطن واپسی پر انسانوں کے ایک سمندر نے ان کا استقبال کیا۔ اتنا بڑا استقبال دیکھ کر بھٹو صاحب کے بھی ہوش اڑ گئے۔ انہیں لگا کہ ان کا حقیقی حریف مد مقابل آ گیا۔ سال بعد، بھٹو نے بھی انہیں جیل میں ڈال دیا۔