رہنماؤں نے کنونشن کے کامیاب انعقاد پر برطانیہ برانچ کے رہنماؤں کو مبارکباد دی، نئی قیادت سے توقع کا اظہار کیا کہ وہ برطانیہ میں نوجوانوں کو سائنسی سوشلزم کے نظریات سے مسلح کرتے ہوئے انقلابی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے اس کنونشن کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
Day: فروری 15، 2023
26 ماہ بعد رہائی: یہ جلد ہار مان گئے 26 سال کی تیاری تھی، علی وزیر
جیل سے نکلنے کے بعدعلی وزیر کا کراچی میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ انہیں ایک جلوس کی شکل میں سہراب گوٹھ لے جایا گیا، جہاں ان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
علی وزیر کی رہائی پر مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں طویل عرصہ تک استقامت کے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
ایم این اے محسن داوڑ نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’علی کی روح کو توڑنے اور اسے جیل میں رکھنے کی ہر کوشش کی گئی لیکن وہ کامیاب ہو گیا۔ انصاف سے ہمیشہ کیلئے انکار نہیں کیا جا سکتا۔‘
اب جو خوف سے کانپ رہا ہے، کسی دور میں یہ بھی سانپ رہا ہے
فواد حسن فواد کی مختلف میڈیا پر اپنی دانش، قابلیت اور راست پسندی کے دعوے سن کر وہ وقت یاد آتا ہے جب وہ نوکر شاہی کا فرعون ہوا کرتے تھے۔
رؤف خان لنڈ ایڈووکیٹ کی گرفتاری پر ملک گیر احتجاج، وکلا کی ہڑتال
اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرہ میں سرائیکی قوم پرست جماعتوں کے علاوہ آر ایس ایف، جے کے این ایس ایف اور جے کے ایس ایل ایف کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے رؤف خان لنڈ کی گرفتاری اور بے بنیاد ایف آئی آر کی مذمت کی اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔