یاد رہے کہ 16 ستمبر کو راولپنڈی سٹی پولنگ اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر علت نمبر 850/23 زیر دفعات 505، 341 ت پ درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں فرزانہ باری، فرمان علی، ایوب ملک، اختر حسین، فہیم ذوالفقار، عباس شاہ، نثار شاہ، محمد بشیر راجہ، رضوان، فاطمہ شہزاد اور 25 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
Day: ستمبر 19، 2023
پاکستان میں سرمایہ داری: کیا کھویا کیا پایا؟
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنرل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’پاکستان میں سرمایہ داری: کیا کھویا کیا پایا؟ ‘
اشرافیہ سالانہ 17 ارب ڈالر کی سبسڈی کیسے ہتھیاتی ہے؟
اعتراض کیا جا سکتا ہے کہ پٹرول اور بجلی پانی پر ٹیکس تو سب پر برابر لگتا ہے۔ امیربھی تو یہ سارے ٹیکس دیتے ہیں۔ اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ ملک ریاض یا جہانگیر ترین، زرداری یا شریف، جنرل اور جاگیردار کی جس قدر اربوں کے لحاظ سے آمدن ہوتی ہے اُس سے انہیں فرق نہیں پڑتا کہ روٹی بیس روپے کی ہے یا بارہ سو کی۔ پندرہ ہزار ماہانہ تنخواہ والا البتہ تیس روپے کی روٹی خریدتے ہوئے دیوالیہ ہو جاتا ہے۔